اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے شہر شرم الشیخ میں عربی اور یورپی ممالک کا دو روزہ سربراہی اجلاس اختتام پذیر ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے اختتام میں ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ اجلاس کے دوران عرب اور یورپی ممالک کےدرمیان شراکت داری کے فروغ پراتفاق کیا گیا۔ساتھ ہی مشرق وسطیٰ امن مذاکرات جاری رکھنےاور یہودی بستیوں کی مخالفت کی گئی، اور فلسطینی مسئلہ کے دو ریاستی حل پر زور دیا گیا۔ اجلاس کے اختتامی اعلامیہ پر بعض عرب ممالک نے اعتراض بھی کیا۔ اجلاس میں یمنی شہر حدیدہ میں جنگ بندی سے متعلق سویڈن کے دار الحکومت اسٹاک ہوم معاہدے کے نفاذ پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ کو وسیع پیمانےپر مہلک ہتھیاروں اور انکی نقل وحرکت سے پاک رکھنے کا مطالبہ کیا گیا۔
۔۔۔۔۔
/169